11 اپریل 2011 - 19:30

لیبیا کے ڈکٹیٹر کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے کہا ہے کہ ان کے والد کے ملک چھوڑنے کی باتیں مضحکہ خیزہیں جبکہ مخالفین نے افریقی یونین کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر قذافی کے استعفے کا مطالبہ کردیا ۔

ابنا: سیف الاسلام قذافی نے طرابلس میں ایک فرانسیسی ٹی وی کوانٹرویومیں کہا ہے کہ یہ تصورہی مضحکہ خیز ہے کہ نیٹو طیاروں کی بمباری کارآمد ہے اورکرنل معمرقذافی ملک چھوڑ رہے ہیں۔دوسری جانب بن غازی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت انقلابیوں کے رہنما مصطفی عبدالجلیل نے افریقی یونین کے امن منصوبے کومستردکرتے ہوئے قذافی کے استعفے کامطالبہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ اگرمعمرقذافی اوران کے بیٹے سلامتی چاہتے ہیں توفوری طورپرملک چھوڑدیں۔عبدالجلیل نے بتایا کہ کوئی بھی امن کوشش جولیبیا کے عوام کے بنیادی مطالبات کو پورا نہ کرسکتی ہو اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110